STORY DESCRIPTION:
سن 1830 کا زمانہ تھا۔ اس دور میں ہندوستان کی گلیاں، حویلیاں اور مندر ایک ایسی خوفناک رسم کے
سائے میں لپٹے ہوئے تھے جسے وفاداری کی آخری کسوٹی سمجھا جاتا تھا — ستی۔ یہ رسم صرف ایک روایت نہیں تھی بلکہ
عورت کی سانسوں، اس کے اختیار اور اس کے وجود کا فیصلہ تھی۔ کہا جاتا تھا کہ اگر عورت شوہر کی چتا میں جل کر مر
جائے تو وہ وفادار کہلاتی ہے، اور اگر نہ جلے… تو پھر؟ پھر اس کے ساتھ کیا ہوتا تھا؟ کیا وہ زندہ رہ پاتی تھی یا جیتے جی
مردہ قرار دے دی جاتی تھی؟ اسی سوال نے اس ناول کی بنیاد رکھی ہے۔ کیا تھی یہ رسم؟ کیوں وجود میں آئی؟ عورت کو زندہ
جلانے کی سوچ انسان کے ذہن میں کیسے جنم لیتی ہے؟ اور کیا ایک عورت کی خاموشی اس کی موت سے زیادہ تکلیف دہ
نہیں ہوتی؟ یہ صرف تاریخ نہیں—ایک عورت کے دل کی چیخ، ایک سوال کی آگ، اور ایک ایسی حقیقت ہے جسے صدیوں تک
کسی نے زبان دینے کی ہمت نہیں کی۔ یہ سب جاننے کے لیے… آپ کو یہ ناول پڑھنا ہوگا۔
FATHIMA’S OTHER NOVELS
jab jung hoti hai by Fathima -Complete
Mein bhi insan hoon by Fathima-Complete
