زندگی میں کچھ مسئلوں کو حل کرنا ضروری ہوتا لیکن ان کو حل کرنے سے زندگی خود ایک مسئلہ بن جاتی ہے۔ اسی طرح کچھ جنگیں روزِ اوّل ہی سے شروع ہو جاتی ہیں اور آخری دم تک بے نتیجہ ہی رہتی ہیں۔ چاہیے وہ جنگ محبت کی ہو، انصاف کی، عشق کی ہو یا بھوک کی۔ اسی طرح کچھ لڑائیاں وقوع پذیر ہی نہیں ہوتی کیونکہ وہ میدان جنگ میں اتر کر خود کے مقابل ہی لڑی جا سکتی ہیں۔ اور کون ہے جو خود کے خلاف لڑے؟ ہر شخص فطرتاً خیر کا طالب ہوتا ہے لیکن جہالت کی وجہ سے شر کو خیر سمجھ لیتا ہے۔ یہ کہانی بھی کچھ ایسے ہی کرداروں کے گرد گردش کرتی ہے۔ طاقت کا نشہ، لا حاصل عشق، لا متناہی خواہشات اور انجامِ محبت ۔۔۔\
Zakham e altafat by Saba Gulzar Hashmi ep 3