Dunya Khamosh Hai by Syed Mansoor Ahmed Hashmi-Episode 1

یہ ناول فلسطین کے ان سچے مگر دل دہلا دینے والے حالات پر مبنی ہے، جہاں ہر دن ظلم، جبر، اور تشدد کی نئی داستان رقم ہوتی ہے۔ یہ کہانی صرف ایک زمین کے ٹکڑے کی نہیں، بلکہ ان معصوم جانوں کی ہے جو صرف اس لیے نشانہ بنائی جاتی ہیں کہ وہ فلسطینی ہیں۔

نہایت حساس انداز میں وہاں کی بمباری، ٹینکوں کی گرج، ڈرون حملوں کی دہشت، اور گولیوں کی بوچھاڑ کو الفاظ کا روپ دیا ہے۔ گلیوں میں بہتا لہو، ملبے تلے دبے بچوں کی چیخیں، اور ماں باپ کی فریادیں اس ناول کا منظرنامہ ہیں۔ یہ کہانی ان معصوم بچوں کی شہادت کا نوحہ ہے جو اسکول بیگ اٹھائے اپنے خوابوں کی تلاش میں نکلے تھے، مگر واپسی لاشوں کی صورت میں ہوئی۔ یہ ناول فلسطین کے ہر اس بچے کی آواز ہے جو آج بھی پوری دنیا کی خاموشی پر سوال اٹھاتا ہے۔ ناول نہ صرف ظلم کی تصویر کشی کرتا ہے بلکہ عالمی ضمیر کی خاموشی کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا آئینہ ہے جس میں ہر قاری خود کو دیکھنے پر مجبور ہوتا ہے — کہ ہم کیا کر رہے ہیں، اور کیا کر سکتے ہیں۔

Dunya Khamosh Hai by Syed Mansoor Ahmed Hashmi-Episode 1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *