Kathan Raah by Ranain Chaudhary-Episode 4

Kathan Raah by Ranain Chaudhary-Episode 4

 کٹھن راہ – ایک ناول نہیں، ایک آئینہ!

کہیں روشنی ہے، کہیں اندھیرا۔ کہیں سچائی ہے، کہیں فریب۔ کہیں انصاف بکتا ہے، کہیں خوابوں کی قیمت لگتی ہے۔ کہیں دولت ضمیر کو خرید لیتی ہے، کہیں اقتدار اصولوں کو روند ڈالتا ہے۔ یہ کہانی صرف چند کرداروں کی نہیں، بلکہ پورے سماج کی ہے— ایک ایسے معاشرے کی جو اپنی شناخت کھو چکا ہے، جہاں ہر چہرہ ایک معمہ ہے، جہاں ہر دل میں ایک زخم چھپا ہے، جہاں زندگی کا اصل مفہوم کہیں کھو گیا ہے۔

یہ کہانی ہے حنزہ سفیان اور ابان کی، جن کی محبت صرف ایک جذباتی داستان نہیں بلکہ آزمائشوں کی آگ میں جل کر کندن بننے والا ایک تعلق ہے۔ یہ کہانی ہے نفرت اور انتقام کی، جو انسان کے اندر ایسا الاؤ دہکاتا ہے کہ وہ خود کو ہی جلا بیٹھتا ہے۔ یہ کہانی ہے سچ اور جھوٹ، روشنی اور تاریکی، حق اور باطل کی کشمکش کی، جہاں ہر موڑ پر ضمیر اور خواہشات کی جنگ چھڑتی ہے۔

یہ کہانی صرف ایک ناول نہیں، بلکہ ایک آئینہ ہے جو ہمیں اپنا اصل چہرہ دکھاتا ہے۔ یہ وہ صدا ہے جو اندھیرے میں روشنی کی تلاش کرتی ہے۔ یہ وہ چراغ ہے جو ظلمت کے عہد میں امید کی شمع جلاتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے:

کیا کوئی اس اندھیرے میں چراغ جلانے آئے گا؟ یا پھر یہ معاشرہ ہمیشہ اسی دلدل میں پھنسا رہے گ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *