محبت سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی ۔ جب دو لوگ اپنی محبت پانے کے لیے اپنا ملک چھوڑ دوسرے مُلک جا بستے ہیں ۔ ایک باپ جو اپنی اونچی انا کے چلتے اپنا جوان بیٹا گوا بیٹھتا ہے ۔ سالوں بعد وقت کے تھپڑ اُنہیں اپنے گناہ کا احساس دلاتے ہیں ۔ جو اپنی ضد اور انا کے چلتے اپنے بیٹے کا دل دُکھا بیٹھے ہیں ۔
مگر وقت گزر چکا ہے ۔ بیٹا کِسی اور دیس ہے ، باپ سے دور ۔ کِسی نے اُنہیں واپس لانے کی ذمےداری اپنے کندھوں پر لیا ہے ۔ مگر قِسمت کو کُچھ اور منظور ہے ۔
جرمنی کی زمین پہ ایک اور محبت جنم لے گی ۔
کیا نئی نسل پُرانے زخم بھر پائے گی ؟ کیا ایک بار پِھر محبت سرحدوں سے آگے جا پائے گی ؟
سرحد سے آگے ، ایک ایسی داستان جو محبت ، جدائی ، خاندان اور معافی کے گرد بنی گئی ہے ۔
Aag by Faiza Sheikh Ep 1