STORY DESCRIPTION
یقینِ کامل ایک ایسی خوبصورت کہانی ہے جو اللہ پر کامل بھروسے کے موضوع پر مبنی ہے۔ اس بات پر کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے،
ہر حال میں اللہ پر یقین رکھنا چاہیے۔
یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جس کی خودی کی پہچان اور خود میں نکھار اُس وقت شروع ہوتا ہے جب اُس کی ماں کے بھائی کی
بیوی اُس پر بہتان لگاتی ہے۔ اسی واقعے کے باعث اُس کی منگنی بھی ٹوٹ جاتی ہے، اور یہ حادثہ اُسے اندر سے توڑ کر رکھ دیتا ہے۔
لیکن وہ ٹوٹنے کے بعد اللہ کے اور قریب ہو جاتی ہے، اپنے زخموں کو اللہ کی رضا اور ذکر سے بھرنے لگتی ہے، اور آہستہ آہستہ شفا
پاتی ہے۔
یہی کہانی ایک ایسے شخص کی بھی ہے جو اپنی ماں کی پراسرار موت کی حقیقت جاننا چاہتا ہے۔ وہ اپنی منگنی سے بھی خوش نہیں
ہوتا، لیکن تقدیر کے اور ہی فیصلے اُس کے لیے منتظر ہوتے ہیں۔ تقدیر اُن دونوں کے راستے آپس میں ملا دیتی ہے۔ اور جب وہ شخص
اُس لڑکی سے ملتا ہے تو اُس کی حیا، معصومیت اور مضبوط شخصیت اور اللہ پر پختہ یقین دیکھ کر اُس کے دل میں نرم جذبات اُبھرنے
لگتے ہیں۔ اور تقدیر انہیں ایک خوبصورت رشتہ میں بانھ دیتی ہے جسے ہم نکاح کہتے ہیں۔ اور یوں دونوں کی زندگیوں کا سفر بدلنے
اور خوبصورت ہونے لگتا ہے۔