STORY DESCRIPTION:
اسلام وعلیکم ریڈرز
اس ناولٹ Difference between me or him کو میں نے ایک اہم مقصد کے تحت لکھا یے اور وہ یہی ہے کہ ہمارا معاشرہ ایک دوسرے کو اور بالخصوص جو کسی طرح سے بھی عام لوگوں سے مختلف ہیں، یعنی کہ قد، جسامت اور رنگ ذات وغیرہ سے تو انہیں تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے اور نہ ہی ان کی دل آزاری کی جائے۔
اس ہی کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرے میں کچھ عجیب ہی قسم کے معاملات ہیں۔
اگر لڑکی کی شادی کسی بھی وجہ سے رک جائے، تو ماں باپ اور لڑکی کا سارا زمانہ دشمن بن جاتا ہے۔
اس سب میں لڑکی کو بہت مشکلات فیس کرنی پڑتیں ہیں،
تو ہمیشہ معاملے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے لڑکی اور اس کے گھر والوں پر آزمائش بننے کے بجائے، انہیں سمجھا جائے، ان کا احساس کیا جائے کیونکہ یہی انسانیت ہے۔
آخر میں یہی کہتی چلوں گی کہ جہالت کو مزید نہ بڑھائے بلکہ وقت پر اسے ختم کر کے اپنی سوچ کو اچھی طرح سے بدلیں۔
اگر اس ناولٹ میں کوئی لفظ آپ کے دل سے ہو گزرا ہو، تو مجھے سپورٹ کیجیے اور اگر کہیں کسی قسم کی لکھنے میں غلطی ہوگئی ہو گئی ہو، تو میں پہلے اپنے اللہ سے معافی چاہتی ہوں اور پھر آپ سب سے درخواست ہے کہ اس بندہ ناقص کی غلطی کو نظر انداز کر دیجئے گا۔
مجھے اپنی خاص دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھئے۔
آپ سب کی پیاری رائٹر سیدہ نورالعین
