STORY DESCRIPTION:
ہر کہانی کی جڑ میں ایک ایساحصہ ضرور ہوتا ہے جو سب کچھ بدل دینے کی طاقت رکھتا ہے۔ کبھی ایک غلط فہمی انسان کو اس مقام پر لے آتی ہے جہاں رشتے بکھر جاتے ہیں، خواب ٹوٹ جاتے ہیں اور وقت اپنی سختی دکھا دیتا ہے۔ اس ناول میں بھی ایک ایسا ہی سفر ہےایسا سفر جس میں اعتماد ٹوٹتا ہے، قربتیں اجڑتی ہیں اور انجام اپنی پوری شدت کے ساتھ سامنے آتا ہے۔
یہ تحریر محض واقعات کا بیان نہیں، بلکہ اُن جذبات کی عکاسی ہے جو ہم سب کے اندر کہیں نہ کہیں چھپے ہوتے ہیں۔ محبت، دھوکہ، قربانی اور سزایہ سب ایک دوسرے میں یوں گُھل مل جاتے ہیں کہ انسان ان میں ہی الجھ کر رہ جاتا ہے جب انسان کسی پر اندھا اعتبار کرے اور جب حقیقت کا پردہ آخرکار ہٹے تو انسان بے حد بے بس محسوس کرتا ہے۔
یہ کہانی ایک دروازہ ہے، ایک ایسے جہان کا دروازہ جہاں فیصلوں کی قیمت بہت بھاری ہے اور جہاں انجام صرف کہانی کا نہیں بلکہ قاری کے احساسات کا بھی حصہ بن جاتا ہے۔
میں اُمید کرتی ہوں اسے پڑھنے کے بعد آپ کو یہ نہیں لگے گا کہ آپ نے اپنا وقت ضائع کیا، خوش رہیں آباد رہیں اور کہانی سے لطف اُٹھائیں۔۔
HUMA TANVEER’S OTHER NOVELS
Khamosh Muhabat by Huma Tanveer Complete
