STORY DESCRIPTION
حیاتِ لامکان ہر اس لڑکی کے نام، جس سے یہ کہا گیا کہ شادی ہی اس کی زندگی کا سب سے بڑا حل ہے۔ کہ جیسے ہی کوئی مرد اس کی زندگی میں آئے گا، سارے زخم بھر جائیں گے، سارے مسائل غائب ہو جائیں گے۔
یہ کتاب اس فریب کا توڑ ہے۔ یہ بتاتی ہے کہ شادی زندگی کا اختتام نہیں، بلکہ ایک نیا آغاز ہے جہاں مسائل آتے ہیں، مگر آپ دونوں مل کر ان کا سامنا کرتے ہیں۔ کبھی آپ کا وجود طوفان میں گھِر جاتا ہے تو وہ آپ کو باہر نکالتا ہے، اور کبھی آپ اس کی مشکلات میں اس کی ڈھال بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔
حیاتِ لامکان آپ کو یہ سکھائے گی کہ جب مرد پر وقت سخت ہو تو اس کا سہارا کیسے بننا ہے، جب عورت کے کردار پر انگلی اٹھے تو اس پر اندھا اعتماد کیسے کرنا ہے۔
یہ کتاب پڑھنے کے بعد، آپ نوروز جعفری کی طرح خوددار، باوقار اور اپنی ذات کے مضبوط قلعے بُننا سیکھ جائیں گے۔
Hayat e Lamakan By Fizzahh Amir
