STORY DESCRIPTION:
“کیا ہوتا ہے جب ایک لکھاری کے حروف اس کی اپنی زندگی کا آئینہ بن جائیں؟
انیسہ، ایک ایسی لڑکی جس کے خواب وقت کی بے رحمی سے ٹکرا کر چکنا چور ہو گئے۔ وہ شہرت کی بھکاری نہیں تھی، وہ تو بس اپنے اندر سلگتی آگ کو الفاظ کی ٹھنڈک دینا چاہتی تھی، مگر بے حس دنیا نے اسے ‘گمان’ کے ایسے لایعنی حصار میں دھکیل دیا جہاں ہر گلی تنہائی کے مقتل کی طرف نکلتی ہے۔
یہ کہانی انیسہ کی ہے، اور انیسہ کا ‘راہنما ستارہ’ بننے والی آرشیہ کی، جس کی حمایت اس طوفان میں ایک دیا بن کر چمکتی رہی۔ یہ قصہ ہے اس شاہکار ناول ‘مقتلِ خواب’ کا، جس کے ہر ورق کی سرخی تخلیق کار کے لہو سے لکھی گئی۔
“لوگ ہمیشہ کہانی کا ایک پہلو دیکھ کر اندازے قائم کرنا شروع کر دیتے ہیں، اب ضروری تو نہیں کہ انسان اپنے دل کی ایک ایک بات کو حروف میں بیان کرے۔”
ایک ایسی داستان جو آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کر دے گی کہ کہیں آپ کے ارد گرد بھی کوئی “انیسہ” اپنے خوابوں کا مقتل سجائے تو نہیں بیٹھی؟

Ap Ka novel bohat Acha hai ap Ka though Ka Insan bohat jaldi fasla Kar detha or phir ok kash par a Kar onsan ki Zindagi ruk jati