Description:
یہ کہانی ہے سوشل میڈیا کے دلدل میں پھنسی عشمیرہ میر کے کٹھن سفر کی۔مَن پسند شخص کی چاہ میں سراب کے پیچھے دیوانہ بھاگتی، اپنی پہچان گنوا دینے والی عشمیرہ اِس بات کی ہمیشہ منکر رہتی ہے کہ اُس کے لیے درست شخص کا انتخاب تو صدیوں پہلے ہی ہو چکا تھا۔اُس کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی جو حقیقت اُسے قبول کرنا پڑتی ہے وہ اُس کے لیے کڑی آزمائش بن جاتی ہے۔
کہانی ہے اُس عشمیرہ کی جو اللہ کی طے کردہ حدود سے تجاوز کرنے کے بعد بری طرح خوار ہو جاتی ہے مگر اللہ کی رضا کے خلاف جا کر اپنی مَن پسند منزل پھر بھی نہیں پا سکتی۔
تِل تِل مرتی اِس لڑکی کے گمراہی سے آزمائش اور آزمائش سے انجام تک کے سفر میں جھانکتے، اور باقی کرداروں کو پڑھتے یقیناً آپکو بہت کچھ سیکھنے کو مِلے گا۔
Mr. Right by Manal Sana Epi 4