Description:
یہ کہانی کئی کرداروں کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے۔ یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جس نے کبھی کوئی خواہش نہیں کی۔ مگر جب خواہش نے اُسکے دل کی زمیں کو چھوا تو وہ لاحاصل کو پہنچ گئی۔ لا حاصل کو پانے کی چاہ نے اُس کی زندگی اُسکی نہ رہنے دی۔ اور یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جس کی عمر دلوں کے پیمانوں میں محبت انڈیلتے ہوۓ کٹ جاتی ہے۔ دوسری طرف اِس کہانی کا تعلق ایک ایسی لڑکی سے ہے جو توجہ کی تلاش میں نکلی تھی، محبت کی جستجو میں بھاگی تھی اور واپس پلٹی تو خالی ہاتھ۔ اور خالی ہاتھوں کو بھر دینے پر قادر تو پھر خالق ہی ہوا کرتا ہے۔ اُسے محبت عطا کر دی گئی۔۔۔مگر کتنے سفر طے کرنے کے بعد ؟ کیا وہ اس محبت کو پہچان پاۓ گی ؟ حاصل اور لاحاصل کے بیچ سفر کرتی اِس کہانی میں آپ کو اور بھی بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا، بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
Fareb Teri Zaat Ka by Maryam Batool Jakhar Epi 3