Description:
کہتے ہیں جنگ کہانی ہے بس
فتح اور شکست کی
میں بتاوں تم کو
جنگ جو ازل سے جاری ہے
جنگ جو ابد تک جاری رہے گی
جنگ جس نے روپ بدلے ہیں
جنگ جس نے ہتھیار بدلے ہیں
جنگ جو سچ کھولتی ہے
جنگ جو اونچا بولتی ہے
جنگ جو بناتی ہے غازی و شہید
جنگ جو دیتی ہے زندگی موت کی نوید
جنگ جو فرق سکھاتی ہے
جنگ پرکھنا سکھاتی ہے
حق و باطل بتاتی ہے
اصل روپ دکھاتی ہے
جنگ جو ازل سے جاری ہے
جنگ جو ابد تک جاری رہے گی
Harb E Jan by Almas Noor Epi 3