” میں اس سے کیسے کہتا کہ تجھے لکھنا سیکھائے جو خود لکھنا بھول جانے کا یقین کیے بیٹھا ہے ۔ وہ پاگل ہے دلبر ۔ مجھ سے اس کی یہ حالت نہیں دیکھی گئی ۔ میں عجب دوراہے پہ ہوں ۔ اسے یادیں لٹا دوں تو وہ بچھتاوے سے مر جائے گا ۔ نہ لٹاوں تو ایسی حالت کی گھٹن سے تڑپتا رہے گا ۔ تم دعا کرو دلبر میرا یار آگے بڑھ جائے ۔ نئے شہر کے غیر شناسا لوگوں میں وہ پھر سے جینے لگے “
Lapata Yaadain by Zainab Zaman