ڈاکٹر ابرار نے اس کے ہاتھ میں پکڑی بانس کی چھڑی دیکھی اور اپنی جانب اس کے قدموں کا رخ ۔ یوں لگتا تھا کہ ابھی وہ اس چھڑی کو گھما کر کوئی منتر بولے گی اور دنیا کے تمام خالص جزبے نین سکھ کے نام سے ڈھڑکنے لگیں گے ۔ابرار نے دیکھا کہ اس نے چھڑی گھما دی ۔ اور ڈاکٹر ابرار کے دل کی ڈھڑکن مدھم ہو گئی ۔ ایک لمحہ لگا جانے کون سے جادو کے کلمے اس نے پڑھے کہ ڈاکٹر کے دل کی ڈھڑکن اب جو ڈھرکی تو خالص جزبوں کا ایک حصار اس دل کو لپیٹ گیا ۔ کہانی شروع ہوئی ہے ۔۔۔۔اب ۔۔۔۔ کہانی امر ہونی باقی ہے۔مگر نین سکھ کی کہانی میں ڈاکٹر ابرار خاص کردار نہیں تھا ۔ وہی ہمس فر سا خاص کردار ۔
Nain Sukh by Zainab Zaman