اس کتاب کا نام”سلسلہ ہجر” اس لیے رکھا گیا ہے کہ اس کتاب میں لکھاریوں نے اپنے ہجر کے لمحات کو قلمبند کیا ہے تاکہ قارئین کو بارآور کروایا جائے کہ وہ لکھاری جو معاشرے کی اصلاح کے لیے قلم اٹھاتے ہیں، جن کی اردو ادب کی خدمات سے آپ سب مستفید ہوتے ہیں، جن کی لکھت سے آپ محظوظ ہوتے ہیں وہ لکھاری اپنی حقیقی زندگی میں کیسے ہجر کے کرب سے دوچار ہیں۔
یہ کتاب میرے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ “میرا ماننا ہے ہجر وہ درد ہے جو جسم کا خون پیتا ہے،وہ آگ ہے جو جسم کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے، وہ زخم ہے جو روح کو چھلنی کرتا ہے۔ انسان کا اس سے باہر نکلنا مشکل ہے مگر اس سے آزاد ہونا نہایت ضروری ہے ۔
silsila hijar – afsanwi majmua
Mashallah awesome