jab jung hoti hai by Fathima -Complete

جب جنگ ہوتی ہے… تو صرف بارود نہیں برستا، انسانیت بھی جلتی ہے۔

یہ کہانی دو دشمن ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، سرحد پار حملوں، اور اس کے بعد ہونے والی تباہ کاریوں پر مبنی ہے۔ ہر حملے کا جواب، ایک نیا زخم چھوڑتا ہے۔ سیاستدان بیان دیتے ہیں، میٹنگز کرتے ہیں، اور بدلہ لیتے ہیں — مگر مرتے ہمیشہ عام لوگ ہیں۔ بچے، عورتیں، بوڑھے، جوان — جن کا نہ کوئی جرم ہوتا ہے، نہ دشمنی، صرف قربانی۔

چھوٹا سہ افسانہ صرف گولہ بارود کی گھن گرج نہیں، بلکہ ان چیخوں کی بازگشت ہے جو کسی میز پر نہیں پہنچتیں۔

یہ کہانی سوال کرتی ہے:

کیا بدلہ ہی سب کچھ ہے؟

کیا انصاف صرف جنگ سے حاصل ہوتا ہے؟

کیا دونوں طرف کے معصوم لوگ اس بدلے کا حصہ ہیں؟

اور سب سے اہم — جنگ جیتتا  کون ہے؟

jab jung hoti hai by Fathima -Complete

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *