یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو ہر طرح سے مکمل تھا، جسکا گمان تھا کہ اچھا کرنے والوں کے ساتھ اچھا ہی ہوتا ہے، اور یہ بھی کہ انسان جو ٹھان لے وہ کر ہی لیتا ہے مگر پھر یوں ہوا کہ اس کا سارا آشیانہ اس کی تمام تر کوششوں کے باوجود اسکے ہاتھوں سے ریت کی مانند پھسل گیا، کچھ غلط نہ کرنے کے باوجود اس کے ساتھ وہ سب ہوا جو کسی مجرم کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، وہ ٹوٹ کر بکھر گیا اور اپنے ایمان سے متنفر ہو نےلگا مگر پھر اس کی زندگی میں کوئی ایسا آیا جس نے اسے زندگی کے اصل مقصد سے روشناس کروایا، جس نے اسے بتایا کہ مشکل جتنی بھی بڑی ہو وہ ایک بندہ مومن کا ایمان ڈگمگا نہیں سکتی، جس نے اسے اللہ اور شیطان کے بندوں میں فرق سمجھایا۔
پھر کیسے یہ سب سمجھنے کے بعد اس نے اپنے ٹوٹے آشیانے کے درد کو بھلا کر ایک بار پھر زندگی جینا شروع کی، کیسے اس نے وہ سب ہونے سے روکا جو اس کے ساتھ ہو چکا تھا جاننے کے لئے ضرور پڑھیے یہ کہانی۔
یہ کہانی لکھنے کا مقصد ہم سب کی زندگیوں میں امید لانا ہے، چونکہ آج کل کے اکثر نوجوان ڈپریشن اور اینگزائیٹی کے شکار ہیں، جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے، جس کی بہت بڑی وجہ بڑھتی ہوئی نا امیدی ہے۔
مگر یاد رکھیں، نا امیدی کفر ہے یعنی کہ سراسر اللہ کے وجود کا انکار ہے، جبکہ اللہ تعالی امید ہے۔ وہ کہتے ہیں نا کہ مومن کا معاملہ عجیب ہوتا ہے کیونکہ وہ ہر حال میں ہی خوش رہتا ہے۔ اور یہ خوشی اس امید سے آتی ہے جو اللہ کو خود کے قریب کرنے سے ملتی ہے۔
Ussy kehna yeh duniya hy by Momna Ghfar
Ussy kehna yeh duniya hy by Momna Ghfar