ابیض النور کا مطلب سفید روشنی ہوتا ہے۔ یہ کہانی میں نے ہر اس انسان کیلئے لکھی ہے جو اپنے ماضی میں کی گئی غلطیوں کو سینے سے لگائے بیٹھا ہے اور آگے بڑھنے سے ڈر رہا ہے۔
میں یہی کہنا چاہوں گی کہ انسان غلطیوں کا پتلا ہے۔ ہم سے کم عمری میں یا کم عقلی کی وجہ سے بعض اوقات ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں جو ہمیں مستقبل میں آگے بڑھنے سے روکتی ہیں۔ اگر کبھی ایسی غلطی ہو جائے جو ہمیں مسلسل اندھیروں کی طرف دھکیل رہی ہو یا ہمیں ہماری زندگی ختم کر دینے پر اکسا رہی ہو تو میرا یہی کہنا ہے کہ اپنے گھر والوں سے اس بارے میں ضرور بات کریں۔ والدین کیلئے اولاد کی خوشی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔ وہ ہر غلطی کو درست کرنے میں اولاد کا ساتھ دیتے ہیں۔
اور اگر آپ پھر بھی ڈرتے ہو ان سے بات کرنے سے تو آپ اپنے بہن بھائیوں سے یا کسی ایسے انسان سے ضرور بات کریں جس پر آپ کو اعتماد ہو جو آپ کو سمجھتا ہو وہ یقینا آپ کی سفید روشنی بنے اندھیرے سے نکلنے کا راستہ دکھائے گا۔